عمران خان فیصل واوڈا

عمران خان کو کوئی اور نہیں فیصل واوڈا جیسے لوگ نقصان پہنچائیں گے، سینئر تجزیہ کار

لاہور (پاک صحافت) سینئر صحافی  و تجزیہ کار رانا عظیم کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کوئی اور نہیں فیصل واوڈا جیسے لوگ نقصان پہنچائیں گے۔  ان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ پنجاب میں کچھ تبدیلی چاہتا ہے،میری اطلاع کے مطابق دو میٹنگز ہو گئی ہیں لیکن اصل صورتحال کا پتہ یکم جون کو ہی چلے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی  و تجزیہ کار رانا عظیم وزیر اعظم عمران خان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو کوئی اور نہیں فیصل واوڈا جیسے لوگ نقصان پہنچائیں گے۔  چوہدی نثار سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار پنجاب کی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے لیکن کوئی عہدہ نہیں لیں گے۔

واضح رہے کہ رانا عظیم کے مطابق مسلم لیگ ن  کا مستقبل مریم نواز نہیں بلکہ شہبازشریف ہیں۔ دوسری جانب سینئر صحافی سلمان غنی کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کے حلف اٹھانے سے پنجاب میں کوئی بڑی سیاسی تبدیلی نہیں آئے گی،اس حوالے سے کی جانے والی باتیں بے بنیاد ہیں،چوہدری نثار اس لیے حلف اٹھا رہے ہیں تاکہ حلقے میں ضمنی الیکشن نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

قانون ہاتھ میں لیا تو سخت ایکشن ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات کے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے