احسن اقبال

عمران خان کا لانگ مارچ، شارٹ مارچ بن کر رہ گیا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ اب شارٹ مارچ بن کر رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کے بعد دوسرے شہروں نے بھی عمران خان کے جھوٹے بیانیے اور لانگ مارچ کو مسترد کردیا ہے۔ پاکستانی اس لانگ مارچ کے منفی ہتھکنڈے کو جان چکے ہیں، لوگ ساتھ نہ ہوں تو ایسے ہی ناکامی ہوتی ہے۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان اسمبلی میں آئیں عزت اسی میں ہے، لانگ مارچ کے دوران آپس میں کھینچا تانی ان کی مایوسی ظاہر کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی کئی گھنٹے تاخیر کے بعد چند میل بھی لانگ مارچ نہ چل سکا۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے