راجہ ریاض

عمران خان نے ایک بار پھر اپنے فیصلے پر یوٹرن لیا۔ راجہ ریاض

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک بار پھر اپنے فیصلے پر یوٹرن لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں واپسی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ عمران خان نے ایک بار پھر اپنے فیصلے پر یوٹرن لیا جس سے ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا کہ ایوان میں ہی بیٹھنا چاہئے۔

راجہ ریاض کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی اکثریت ہوگی، اگر انہوں نے درخواست دی تو اپوزیشن لیڈر انہی کا ہوگا، پی ٹی آئی ایوان میں آئی تو انہی کیساتھ اپوزیشن بنچوں پر بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاک فوج

سکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی، کیپٹن سمیت فوج کے 7 جوان شہید

لکی مروت (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی، جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے