رانا ثناء اللہ

جب پاکستان پر مشکل وقت آیا رہنمائی کے لیے نواز شریف سامنے آئے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے رہنما راناثنااللہ نے کہا ہےکہ جب پاکستان پر مشکل وقت آیا رہنمائی کے لیے نواز شریف سامنے آئے اور وہ نہ ڈیل کے تحت گئے نہ ڈیل کے تحت واپس آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس آزمودہ لیڈر کی ضرورت ہے جو ملک کو مشکلات سے باہر نکالے اس لیے مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر نوازشریف جماعت کو لیڈ کرنے آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ نواز شریف  21 اکتوبر کو وطن آرہے ہیں، مینار پاکستان پر استقبال اور خطاب ہوگا، ملک بھر سے لوگ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پہنچیں گے ، لاہور نواز شریف اور ملک بھر سے آنے والےلوگوں کی میزبانی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو امید کو یقین میں بدلنے کے راستے کا تعین کریں گے۔

واضح رہے کہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نہ ڈیل کے تحت گئے نہ ڈیل کے تحت واپس آرہے ہیں، جب پاکستان پر مشکل وقت آیا، رہنمائی کے لیے نواز شریف سامنے آئے، مسلم امہ کو ایٹمی طاقت کے حصول کا چیلنج درپیش تھا تو نواز شریف نے قوم کو سرخرو کیا، پوری دنیا ایک طرف تھی لیکن نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  نواز شریف حفاظتی ضمانت لے کر عدالت کے سامنے سرنڈر کریں گے، ہم اشاروں پر یقین نہیں رکھتے ، نواز شریف بے گناہ ہیں ریلیف مل جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے