ناصر حسین شاہ

عمران خان ملکی تاریخ میں نااہل ترین حکمران کے طور پر یاد رکھے جائینگے، ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت)  وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے جلسوں میں اپنی کارکردگی بتانے کے بجائے دوسروں پر تنقید کرتے ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان ملکی تاریخ میں نااہل ترین حکمران کے طور پر یاد رکھےجائینگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے  پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے جلسوں میں اپنی کارکردگی بتانے کے بجائے دوسروں پر تنقید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کی حکومت کی کارکردگی پر اخباروں میں وائٹ پیپر شائع ہوا ہے اس کا جواب تو دیں۔

واضح رہے کہ  وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے جاری بیان میں مزید کہا کہ عمران خان کے اپنے وزرا نیب زدہ تھے اور ضمانتوں پر تھے، عمران خان خود اسٹوج ہیں کہ اپنی حکومت اپنے ہاتھوں سے گنوائی اور اب در در کے دھکے کھا کر دوحائیاُ دیتے پر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری پر اس لئے غصہ ہے کہ اس نے عمران کو حکومت سے مکھی کی طرح نکال کر پھینکا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے