ڈونلڈ ٹرمپ کو گھسیٹ کر وائٹ ہاؤس سے باہر پھینکنا ہوگا: نینسی پلوسی

ڈونلڈ ٹرمپ کو گھسیٹ کر وائٹ ہاؤس سے باہر پھینکنا ہوگا: نینسی پلوسی

امریکی کانگریس کی سربراہ نینسی پلوسی نے ملک کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بے عزتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس سے بال پکڑ کر باہر نکالے جانے کے وقت کا انتظار کر رہی ہیں کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ اتنی آسانی سے اقتدار چھوڑنے والے نہیں ہیں لہٰذا بہتر ہوگا کہ انہیں گھسیٹ کروائٹ ہاؤس سے باہرپھینکا جائے۔

پولیٹکو کے مطابق نینسی پلوسی نے اپنے زیر نظر کام کرنے والی ٹیم سے کہا کہ میں گھنٹے گن رہی ہوں کہ وہ کب باہر کئے جائيں گے،ان کا کہنا تھا کہ میں ان کا بال پکڑ کر، ان کے لٹل ہینڈس اور پیر پکڑ کر گھسیٹ کر نکالے جانے کا منصوبہ بنا رہی ہوں۔

ایک طرف منتخب صدر جو بائیڈن امریکیوں سے اتحاد اور ہمدردی کا مظاہرہ کرنے کی سفارش کر رہے ہیں وہیں نینسی پلوسی کے دل میں کچھ اور ہی ہے، نینسی پلوسی کے تازہ بیان سے ایک بار پھر یہ واضح ہو گیا ہے کہ ٹرمپ اور پلوسی کے درمیان لفظی جنگ بدستور جاری رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان اکتوبر 2019 میں ہوئے اجلاس کے وقت سے گفتگو نہیں ہوئی ہے جس میں ٹرمپ نے پلوسی کو تیسرے درجے کی رہنما کہا تھا اور پلوسی نے نامہ نگاروں سے کہا تھا کہ انہیں ٹرمپ کے دماغ کے صحت مند رہنے کی دعا کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

اقوام متحدہ

اقوام متحدہ: غزہ میں جنگ اور علاقائی کشیدگی میں اضافہ یمن میں ہماری کوششوں کو پیچیدہ بنا رہا ہے

پاک صحافت یمن کے امور کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے