ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کی امدادکے لیے حکومت پاکستان کا ایک اور اقدام

اسلام آباد (پاک صحافت) ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کی امدادکے لیے حکومت پاکستان نے ایک اور اقدام کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ہر ضلع میں امداد اکٹھی کرنے کے لیے کلیکشن سینٹر بنانے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے متاثرین کے لیے معیاری کمبل،گرم کپڑے،بچوں کی خوراک اورخیموں کا فوری بندوبست کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ س کے علاوہ امدادی سامان بھجوانے کے لیے ائیر کوریڈور بھی قائم کیے گئے ہیں جب کہ 30 بستروں پر مشتمل موبائل اسپتال کے لیے ٹیم اور سامان بھی ترکیہ پہنچ رہا ہے۔

واضح رہے کہ علاوہ ازیں  سندھ حکومت نے بھی متاثرین کے لیے ریلیف کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے سرکاری ملازمین ایک سے 10 روزکی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے