خواجہ آصف

عمران خان سے مذاکرات وقت کا ضیاع ہے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان سے مذاکرات وقت کا ضیاع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تمام جماعتیں سمجھ چکی ہیں کہ عمران خان سے مذاکرات وقت کا ضیاع ہے، میں بھی یہی کہہ رہا ہوں کہ مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جہاں مذاکرات سے پہلے ہی شرائط رکھ دی جائیں وہاں مذاکرات ممکن نہیں ہوتے، سنا ہے کہ عمران خان نے بھی شرائط رکھی ہیں تو پھر ہمیں بھی ان سے بات کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان تو پہلے ہی ان سے بات کرنے کے مخالف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علیحدہ علیحدہ انتخابات کرانے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، مختلف اداروں میں اس وقت پاور اسٹرگل جاری ہے جبکہ کچھ لوگ عمران خان کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے