لاہور (پاک صحافت) ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ اقتدار حاصل کرنے سے پہلے عمران خان جن کے خلاف تقاریر کرتے تھے آج وہی ان کے ساتھ ہیں۔ عمران خان نے بھی قوم کو مایوس کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ایک تاریخی سانحہ ہے، شہدا کو ابھی تک انصاف نہیں ملا ہے جبکہ عمران خان نے بھی انصاف دلانے کا وعدہ ابھی تک پورا نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی سیاست سے دستبردار ہوچکا ہوں۔
سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر طاہر القادری کا مزید کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جہاں سات سال پہلے کھڑے تھے، آج بھی وہیں کھڑے ہیں، تین بڑوں نے انصاف کا وعدہ کیا تھا، ان سے پوچھتا ہوں وہ کہاں ہیں؟ ڈاکٹر طاہر القادری نے یہ بھی کہا کہ یہاں تو لوگوں پر دہشت گردی کے پرچے ہوتے ہیں اور خارج ہو جاتے ہیں، عمران خان نے پی اے ٹی کارکنوں کے پرچے خارج نہیں کئے۔