فیصل کریم کنڈی

عمران خان ایک باونسر پر میدان چھوڑ کر بھاگ گئے۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان کیسے کھلاڑی تھے جو ایک باؤنسر پر میدان چھوڑ کر بھاگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خان صاحب تھوڑا تحمل کریں سرپرائز کا انتظار کریں۔ عمران خان کیسے کھلاڑی تھے ایک باؤنسر پر میدان چھوڑ کر بھاگ گئے۔ عمران خان نے پارلیمان کی عزت نہیں کی تو پارلیمان نے بھی عمران کو عزت نہیں دی۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ پارلیمان نے عمران خان کو دوسری بار دھکے مار کر باہر پھینک دیا، چور دروازے سے اقتدار میں گھسنے والے بے آبرو ہو کر اقتدار سے نکلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس عوام کا حقیقی مینڈیٹ تھا ہی نہیں، بیساکھیاں نکل گئیں تو کپتان اوندھے منہ گر پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

سرفراز بگٹی

وزیراعلی بلوچستان کا آکسفورڈ میں بلوچ طلباء کیلئے نئی گریجوایٹ سکالرشپ کا اعلان

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان کا آکسفورڈ میں بلوچ طلباء کیلئے نئی گریجوایٹ سکالرشپ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے