خواجہ آصف

چوہا گھر میں چھپ گیا، خواجہ آصف کا عمران خان پر طنز

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ساری پارٹی کو کہتا ہے کہ جیلیں بھر دو، خود چوہا گھر میں چھپ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ یہ ورکروں کو آوازیں دے رہا ہے کہ زمان پارک پہنچو، مجھے بچاؤ۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ عدالت کو کہتا ہے کہ میں بزرگ و عمر رسیدہ زخمی ہوں، حاضر نہیں ہو سکتا۔ خواجہ آصف نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کے ساتھی 2 دن قید ہوتے ہیں تو ٹی وی پر بیٹھ کے روتے ہیں، یہ نواز شریف تھے جو بیٹی کا ہاتھ پکڑے وطن واپس قید کاٹنے آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم تعینات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی پرائم منسٹر (نائب وزیراعظم) تعینات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے