حافظ حمداللہ

عمران خان اگر واقعی بہادر لیڈر ہیں تو گرفتاری دیں۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اگر واقعی بہادر لیڈر ہیں تو گرفتاری دے کر بہادری کا ثبوت دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان گرفتاری سے بچنے کے لیے کارکنوں کو ریاست، عدالت اور قانون کے خلاف بغاوت پر اکسا رہے ہیں۔

پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمدللہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا انتشار فساد اور بے گناہ لوگوں کی لاشیں گرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف، آصف زرداری اور فریال تالپور گرفتار ہوسکتے ہیں تو عمران خان کیوں نہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

سابق پاکستانی عہدیدار: مظلوم قومیں محکم قیادت سے محروم ہو گئیں

پاک صحافت انسانی حقوق کے امور میں وزیر اعظم پاکستان کے سابق مشیر نے ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے