شہباز شریف

عمران خان کیخلاف وارنٹ گرفتاری ہم نے نہیں بلکہ عدالتوں نے نکالے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف وارنٹ گرفتاری ہم نے نہیں بلکہ عدالتوں نے نکالے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے عمران خان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں بنایا بلکہ قانون حرکت میں آیا ہے۔ عمران خان نے اپنے حواریوں کے ساتھ مل کر ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی، وقت کی رعونت سے ڈرنا چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آج وہ کہتا ہے میں 72 سال کا ہوں، ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے، عمران خان نے آج تک گرفتاری سے بچنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بیماری اور بزرگی کے سہارے ڈھونڈ رہے ہیں، انہوں نے عدلیہ کے خلاف انتہائی مذموم گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے