خواجہ سعد رفیق

عمران خان اپوزیشن پر کلہاڑا چلا رہے ہیں، خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان اپوزیشن پر کلہاڑا چلا رہے ہیں، خواجہ سعد رفیق کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ صورت حال کا فائدہ نہیں اٹھایا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے ملک کی موجودہ صورت حال سے متعلق ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کے احتجاج پر یقین نہیں رکھتے۔ خواجہ سعد کا کہنا ہے کہ کفر، غداری کے فتوے لگانے والے ملک کی خدمت نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ دعا ہے کہ حکومت اور مظاہرین کے مذاکرات کامیاب ہوں اور نہیں چاہتے جو ہمارے ساتھ ہوا وہ آج بھی ہو۔ خیال رہے کہ آج پی ڈی ایم کی جانب سے ڈی جی خان میں پاورشو کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، جس میں پی ڈی ایم سمیت اپوزیشن کے اہم رہنما خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے