مصدق ملک

عمران خان آج اپنی تقریروں میں امریکہ سے معافیاں مانگ رہے ہیں۔ مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) مصدق ملک کا کہنا ہے کہ امریکہ کو گالیاں نکالنا والا عمران خان آج اپنی تقریروں میں امریکہ سے بار بار معافیاں مانگ رہا ہے، اب قوم سب جان چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو گالی نکالنے والے آج معافیاں کیوں مانگ رہے ہیں۔ عمران خان نے اپنی تقریر میں کئی مرتبہ امریکا سے معافی مانگی، عمران خان نے کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ ہیں، اس سے دشمنی نہیں چاہتے، کیا چاہتے ہو؟۔

مصدق ملک کا مزید کہنا ہے کہ بار بار امریکا کا ذکر کیوں کرتے ہو؟ امریکا سے اتنی ہی دشمنی ہے تو لابسٹ کس چیز کے لیے مقرر کیے ہیں؟ پی ٹی آئی نے امریکا میں جس لابنگ فرم کی خدمات لیں، وہ پاکستان کی نیوکلیئر ٹیکنالوجی کی مخالف ہے، عمران خان نے ساڑھے 7 کروڑ روپے کا لابسٹ کیوں رکھا ہے؟ کیا لابسٹ امریکا میں یہ کہے گا کہ عمران خان کوآزاد کردو؟۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے