بلاول بھٹو

عوام سمجھ چکے ہیں کہ تبدیلی کا مطلب تباہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت)  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام سمجھ چکے ہیں کہ نیا پاکستان کا مطلب مہنگائی، بے روزگاری اور غربت ہے، تبدیلی کا مطلب تباہی ہے۔ پاکستانی عوام جانتے ہیں وہ کسی قسم کے پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ اب وزیراعظم اور ان کے سرپرائز کا وقت ختم ہو چکا ہے، انہیں جو کرنا تھا ساڑھے 3 سال میں کرسکتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی جمہوری پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اتحادیوں کو دھوکہ دیا، وزیر اعظم اور اس کی حکومت کااپنے اتحادیوں سے سلوک افسوسناک ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کے ایشوز بہت پیچیدہ ہیں، بلوچستان کے عوام کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ حکومت کے دیگر اتحادیوں سے ہماری اور دوسری جماعتوں کی ملاقاتیں جاری ہیں، اتحادی فیصلے کر چکے ہیں، امید ہے وہ وقت پر اپنا فیصلہ سنائیں گے۔ عمران حکومت اکثریت کھو چکی ہے، ہارے ہوئے شخص کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ان کی کوئی خواہش پوری نہیں ہونے دیں گے، عمران خان کو ہم صرف جمہوری راستہ اختیار کر کے ہٹائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے