سعید غنی

عمران خان ارشدشریف کی لاش سے کھیلنے کی کوشش کررہے۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان ارشد شریف کی لاش سے بھی کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس کیا انفارمیشن تھیں جو کسی سے شیئر نہیں کی اور ارشد شریف کو باہر بھیجا۔ اس کیس میں عمران خان کو بھی شامل تفتیش کیا جانا چاہئے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ فیصل واوڈا عمران خان کے قریب ترین سمجھے جاتے ہیں، فیصل واوڈا نے کچھ اشاروں میں کوئی بات کی ہے تو اسے ہمیں ہلکا نہیں لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی نہ کوئی معلومات ان کے پاس ہیں، آنے والے دنوں میں چیزیں سامنے آجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے