کنگنا رناوت

اداکارہ کنگنا رناوت کا مداحوں کے نام خصوصی پیغام

ممبئی (پاک صحافت) بولی وڈ کی تنازعہ کوئین کنگنا رناوت نے اپنے مداحوں کو ایک پیغام دے دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ کنگنا رناوت نے گزشتہ روز انسٹا گرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کی ایک خفیہ پوسٹ میں مداحوں کے لئے لکھا کہ جو لوگ آپ کی زندگی میں ولن بننا چاہتے ہیں، انہیں آپ کامیڈین بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے کسی کی ذلت کے لیے جذبات کا استعمال کبھی پسند نہیں آیا، میں نے کسی بھی طرز کی ناکامی یا غیر منصفانہ سلوک پر دھونس دینا یا ان تجربات کے ذریعے خودی کو ٹھیس پہنچانے کو کبھی درست خیال نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خود کو کبھی بھی ان لوگوں کی نظر سے نہ دیکھیں، جو آپ کی تعریف نہیں کرتے بلکہ آپ پر تنقید کر کے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ بولی وڈ کی تنازعہ کوئین کنگنا رناوت کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ آپ کی زندگی میں ولن بننا چاہتے ہیں، انہیں کامیڈین بنادیں، یہ ایک اچھی کہانی ہوگی اور اسے آپ خود ڈائریکٹ کریں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کنگنا رناوت نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے شادی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ افواہیں اس طرح پھیلیں کہ لوگوں نے میرے بارے میں اپنی سوچ بنالی اور اب یہی وجہ ہے کہ مجھے کوئی پرفیکٹ میچ نہیں مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے