اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عدالتیں ریاستی دہشتگرد اور چوروں کی پناہ گاہیں نہیں ہوتیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان پر حملہ کیا، ریاستی مفادات کو نقصان پہنچایا، اسے تحفظ دینے سے ریاست کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ جج ریاست کے مجرموں کو سزا دیتے ہیں، سہولت کاری نہیں کرتے، قومی اداروں پر حملہ کرنے، شہداء اور قومی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے ریاستی مجرم کی سہولت کاری پاکستان کے دشمنوں اور مجرموں کی سہولت کاری اور حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں کہ جسے تحفظ دیا جا رہا ہے، اس نے ریاست پر حملہ کیا تھا۔ 9 مئی کے مجرم کو تحفظ دینا ہے تو گڈ لک ٹو یو ریٹائرمنٹ کے بعد عوام آپ کو گڈ ٹو سی یو نہیں کہے گی۔ تاریخ میں پہلی دفعہ سیشن عدالت، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ ایک ہی مقدمے کی سماعت میں مصروف ہے۔