خواجہ آصف

عثمان ڈار کی والدہ کیلئے میرے دل میں بڑی عزت ہے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عثمان ڈار کی والدہ کے لیے میرے دل میں بڑی عزت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان ڈار کی والدہ میرے لیے بڑی بہنوں جیسی ہیں، ان کی بہت عزت کرتا ہوں، عثمان ڈار کے گھر والوں کے بیانات میں خاصے تضاد ہیں، ان کے گھر والے والدہ اور بھائی اپنے بیانات کو پہلے آپس میں ملا لیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک ہی دن ایک ہی وقت میں ملک بھر میں فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، 9 مئی کے واقعات پر اب یہ لوگ خود شہادتیں دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ عثمان ڈار کی والدہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ سیاست عثمان نے چھوڑی ہے میں نے نہیں، جو تم چاہتے تھے تم نے کرلیا ، اب میں تمہارا مقابلہ کروں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے