محمود خان اچکزئی

طالبان خونریزی سے گریز کریں، محمود خان اچکزئی

چمن (پاک صحافت) پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے طالبان کی جانب سے جاری خون ریزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپن بولدک میں طالبان قبضے کے بعد قتل عام قابل افسوس ہے۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ طالبان خونریزی سے گریز کریں۔

تفصیلا ت کے مطابق پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے طالبان کے مظالم کی مذمت کی، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تشدد پر دکھ ہوتا ہے، طالبان خونریزی سے گریز کریں، افغان جنگ سے پڑوسی بھی محفوظ نہیں رہ سکتے۔

واضح رہے کہ چمن میں جلسے سے خطاب کے دوران محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ افغان حکومت اور طالبان قیام امن پر متفق ہوجائیں، سرحدی قبائل کو روایتی سرحدی تجارت کا حق ہے۔ خیال رہے کہ دوسری جانب امریکا اور برطانیہ نے اسپن بولدک میں عام شہریوں کے قتل عام کا الزام طالبان پر عائد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

منظور وسان

ملکی سیاست کے لیے 3 ماہ بڑے اہم ہیں، منظور وسان

(پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے ملکی سیاست کے لیئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے