بلاول بھٹو

کھوکھلے حکومتی وعدے کاغذ پر لکھنے کے قابل بھی نہیں، بلاول

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا،  پی پی چیئرمین نے وزیر اعظم کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کھوکھلے حکومتی وعدے کاغذ پر لکھنے کے قابل بھی نہیں ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے ملک میں ناامیدی بڑھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے جاری اپنے بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عوام میں نااُمیدی بڑھ رہی ہے، وجہ 50 لاکھ گھر،1 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرنے والا شخص ہے۔پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ حکومت اور وزیراعظم عمران خان اپنے امیر دوستوں سے فائدہ بٹورنے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بہبود کا وعدہ کرنے والوں نے عوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے، قوم موجودہ نااہل اور ناقابلِ قبول حکومت کا بوجھ اُٹھا رہی ہے۔ قوم نااہل حکومت سے جان چھڑانا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے