کورونا وائرس

کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں مسلسل اضافہ، 24 گھنٹوں میں 67 اموات

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے،  جو سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث ہورہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک  کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 7 فی صد سے زائد ہو گئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 67 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 529 تک جا پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 582 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 277 ہو چکی ہے۔ جبکہ 9 لاکھ 44 ہزار 375 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 75 ہزار 373 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 398 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 798 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 61 لاکھ 58 ہزار 330 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 5 لاکھ 90 ہزار 183 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے