غلام احمد بلور

صوبائی حکومت کی انتظامیہ نے دھاندلی کرکے مجھے ہروایا ہے۔ غلام احمد بلور

پشاور (پاک صحافت) غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی انتظامیہ نے دھاندلی کرکے مجھے الیکشن میں ہروایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی کے حلقے این اے 31 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مدمقابل امیدوار غلام احمد بلور نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنی شکست کو دھاندلی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ مجھے اتحادیوں نے استطاعت کے مطابق سپورٹ کیا۔ شکست تسلیم نہیں کرتا، الیکشن میں حکومت کی مشینری ہمارے خلاف خوب استعمال ہوئی، حکومت نے پولنگ اسٹیشن کے اندر و باہر اپنے لوگ تعینات کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مشورہ کرکے الیکشن کمیشن یا ہائی کورٹ جاؤں گا، مردان اور چارسدہ کے نتائج کا علم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے