اسحاق ڈار

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ وزیر خزانہ

واشنگٹن (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ امریکا کے دوران ورلڈ بینک، آئی ایم ایف کو اعتماد دلانا تھا کہ پاکستان اپنی معاشی پالیسیوں کو جاری رکھے گا۔ بجٹ ریفارمز میں 15 سے 20 فیصد تک کام رہ چکا ہے، توانائی سیکٹر میں ریفارمز کا عمل بھی جاری رہے گا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ فیٹف کی میٹنگ ہونے والی ہے، امید ہے پاکستان گرے لسٹ سے نکل آئے گا۔ پاکستان نے بلیک لسٹ میں جانے سے بچنے کے لیے بہت کام کیا، فیٹف نے کوئی اعتراض کیا تو اس کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک اور دیگر اداروں نے سیلاب سے 32.4 ارب ڈالر کے نقصانات کا تخمینہ لگایا ہے، سیلاب سے بحالی کے لیے پاکستان پہلے ہی کام کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے