شیری رحمان

شیری رحمان کو صوبوں کو مشورہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے بارشوں کی پیش گوئی کے حوالے سے صوبوں کو مشورہ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محکمۂ موسمیات نے 28 اپریل سے 7 مئی تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، اس دوران ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی، ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیری رحمان نے جاری بیان میں کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، صوبوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر میں نالوں کی صفائی، بجلی کے کھمبوں کی مضبوطی، مقامی سیلاب کی صورت میں سڑکوں تک رسائی شامل ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال، دیر، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں یکم سے 4 مئی تک سیلاب آ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے جاری بیان میں مزید کہا کہ بلوچستان کے کچھ حصوں، ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں میں 28 اپریل سے 2 مئی تک سیلاب آ سکتا ہے، اس عرصے کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان  کا مزید کہنا ہے کہ کشمیر سے کراچی تک غیر مستحکم موسمی نظام کے تحت شہری سیلاب کا بھی خدشہ ہے، بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں کے لیے خصوصی ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے