فیصل کریم کنڈی

عمران خان نے دانستہ طور پر عدالت کے فیصلے کی دھجیاں بکھیر دیں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت)  پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے  پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے دانستہ طور پر عدالت کے فیصلے کی دھجیاں بکھیر دیں۔ فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی ساری کور کمیٹی پشاور میں روپوش ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ عدالت کے حکم سے انحراف کرتے ہوئے عمران شرپسندوں کو ڈی چوک بھیجتے رہے جبکہ ڈی چوک پر جلے ہوئے درخت عمران خان کے خلاف فریادیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ  فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن اپنے لیڈر سے پوچھیں ساری رات کہاں چھپے رہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بہادر ہوتے تو کارکنوں کو چھوڑ کر پشاور نہ بھاگ جاتے

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے