شیریں مزاری

شیریں مزاری نے قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) شیریں مزاری نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے ہنگامہ آرائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اتنا ہنگامہ نہیں کرنا چاہئے تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شیریں مزاری نے کہا کہ ہمیں اتنا ہنگامہ نہیں کرنا چاہئے تھا جس پر علی اعوان اور ان کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں علی اعوان کا کہنا تھا کہ وہ ہماری خواتین کو گالی دیں، زخمی کریں اور ہم خاموش رہیں۔ شاہد خٹک نے کہا کہ اپوزیشن کی تنقید ضرور سنیں گے مگر توہین برداشت نہیں کریں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ پاس کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے، افہام و تفہیم کیساتھ چلنا چاہئے، بجٹ اجلاس کے دوران جارحانہ حکمت عملی کی بجائے ہفاہمتی پالیسی اپنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے