شیخ رشید کی دیرینہ خواہش پوری، وزیر اعظم عمران خان نے وزیر داخلہ کا عہدہ سونپ دیا

شیخ رشید کی دیرینہ خواہش پوری، وزیر اعظم عمران خان نے وزیر داخلہ کا عہدہ سونپ دیا

وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کی دیرینہ خواہش پوری کردی کیونکہ شیخ رشید نے حکومت بنتے ہی وزارت داخلہ کا قلمدان مانگا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے تجربے کی بنیاد پر شیخ رشید کو وزیر ریلوے بنایا تھا اور وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی نعیم الحق نے شیخ رشید کو وزارت ریلوے لینے پر آمادہ کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر شیخ رشید نے ملاقات کرکے وزیر داخلہ کی ذمہ داریاں سونپنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ انتہائی اہم ذمہ داری کو بخوبی نبھانے کی کوشش کروں گا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اپوزیشن کے جلسے، استعفے اور لانگ مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو حکومت مخالف اتحادپی ڈی ایم تحریک سے نمٹنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے حکومت بنتے ہی وزارت داخلہ کا قلمدان مانگا تھا، وزیراعظم عمران خان نے آج ان کی دیرینہ خواہش پوری کی ہے، اس وقت وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی نعیم الحق نے شیخ رشید کو وزارت ریلوے پر منایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

علی امین گنڈاپور سلامتی و خارجی معاملات پر اپنا گنڈاسا استعمال نہیں کر سکتے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے