شوکت ترین

شوکت ترین سے اختلافات، معاونِ خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود عہدے سے مستعفیٰ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین سے اختلافات کے باعث وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر مسعود نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر وقار مسعود کے استعفے کی وجہ وزیرِ خزانہ شوکت ترین سے اختلافات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر وقار مسعود کا شکوہ ہے کہ ان کی سفارشات نظر انداز کی جا رہی ہیں، وزیرِ خزانہ شوکت ترین ان کی سفارشات کو خاطر میں نہیں لاتے۔ اسی وجہ سے ڈاکٹر مسعود نے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

واضح رہے کہ وزیرِ خزانہ شوکت ترین سمجھتے ہیں کہ ڈاکٹر وقار مسعود آزادانہ طور پر فیصلے کر رہے ہیں اور اہم فیصلوں میں انہیں اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر وقار مسعود استعفے کی منظوری تک کام کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے