جاوید لطیف

عمران خان گزشتہ 20 سالوں سے پاکستان میں فساد برپا کرنا چاہتا ہے، جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان گزشتہ 20 سالوں سے پاکستان میں فساد برپا کرنا چاہتا ہے، اس کا عملی مظاہرہ اس نے 2014 میں شروع کیا۔

تفصلات کے مطابق میاں جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج اس نے پاکستان میں خانہ جنگی کی کوشش شروع کر رکھی ہے، یہ قوم کو مذہبی دیوالیے کی جانب لے جا رہا ہے۔ جاوید لطیف نے یہ بھی کہا کہ عمرانی فتنہ نے پاکستانی معیشت کو ڈبونے کے بعد اس کا جنازہ نکالنے کا سفر جاری رکھنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ میاں جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں ہیں، 2018 سے اب تک انتخابات رولز میں جو ترامیم کر چکے ہیں اگر انہیں واپس لے لیا جائے تو الیکشن کروانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ عمران خان کے جلسے میں 70 فیصد وہی لوگ ہوتے ہیں جو ہر جلسے میں ہوتے ہیں، مقامی لوگ صرف 15 فیصد ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے