احسن بھون

نیب آرڈیننس کو بہت جلد عدالت میں چیلنج کریں گے، احسن بھون

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ بار کے نو منتخب صدر احسن بھون نے وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نیب آرڈیننس کے خلاف درخواست تیاری کے مراحل میں ہے، احسن بھون نے یہ بھی بتایا کہ نیب آڑڈیننس کو بہت جلد عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار کے نو منتخب صدر نے آتے ہی بڑا اعلان کرد یا، ان کا کہنا ہے کہ نیب آڑدیننس کو عدالت میں چیلنج کرنے کے لئے تیا ر ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہانگیر ترین اور نواز شریف جیسے فیصلے ایک فرد کو ٹارگٹ کرنے کے مترادف ہیں، ان جیسے فیصلوں پر نظر ثانی ہونی چاہیے۔

واضح رہےکہ احسن بھون نے اس موقع پر مزید کہا کہ تاحیات نااہلی کا قانون بھی جلد چیلنج کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ کا انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چیف جسٹس پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ازخود نوٹس میں اپیل کے معاملے پر دوبارہ غور کریں گے۔ ججز سینیارٹی کا معاملہ بھی حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے