حنیف عباسی

شریف خاندان کے صادق و امین ہونے کی بین الاقوامی سطح پر تصدیق ہوگئی۔ حنیف عباسی

راولپنڈی (پاک صحافت) حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے صادق و امین ہونے کی بین الاقوامی سطح پر تصدیق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ڈیلی میل نے ہمارے قائدین کی تذلیل کی، شہبازشریف کے خلاف بین الاقوامی سطح پر تحقیقات ہوئیں اور وہ کلیئر قرار پائے، پارٹی نواز شریف پر جان نچھاور کرتی ہے، رانا ثناءاللّٰہ پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، عدالت نے انہیں باعزت بری کردیا۔

حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ گھڑی چوری تم کرو، زکوٰۃ تم کھاؤ، ملک کی بربادی میں حصّہ ڈالو اور الزام دوسروں پر لگاؤ، فرنٹ پرسن رکھ کر جائیدادیں ضبط اور قبضے تم کرتے رہے ہو، تم لوگوں نے ملک کو بدترین معاشی مسائل، قرضوں کے بوجھ میں پھنسا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ عمران کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، یہ وہ انسان ہیں جنہوں نے نواز شریف، پرویز مشرف اور چوہدری شجاعت کا ساتھ چھوڑا، میں اور میرے ساتھی ان کا سیاسی قبر تک پیچھا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

براہموس

پاکستان کا بھارتی ایٹمی پروگرام کیخلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) بھارت کا ایٹمی پروگرام عالمی امن کیلئے خطرہ بن گیا، پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے