بارش

مون سون بارشیں، بچوں، خواتین سمیت کم از کم 55 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں رواں مون سون سیزن کی ابتدائی بارشوں کے دوران اب تک بچوں، خواتین سمیت 55 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جون کے آخری ہفتے میں شروع ہونے والی مون سون کی بارشوں نے سیلاب کو جنم دیا ہے، مشرقی شہر لاہور میں بدھ کو ریکارڈ توڑ بارش ہوئی، جس سے کئی سڑکیں زیر آب آگئیں اور معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے۔ گزشتہ دو ہفتوں میں مرنے والوں کی تعداد 55 ہوگئی ہے، گزشتہ روز جمعرات کو 8 بچوں سمیت 12 افراد چل بسے جبکہ کم از کم 87 افراد زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی اہلکار نے بتایا کہ 25 جون کو مون سون کے آغاز سے لے کر اب تک پورے پاکستان میں بارش سے متعلق مختلف واقعات میں 50 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ زیادہ تر اموات چھتیں گرنے اور بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہوئی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ افغانستان کی سرحد سے متصل شمالی خیبرپختونخواہ صوبے کے ضلع شانگلہ میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم آٹھ بچے چل بسے۔ پاکستان کے دوسرے سب سے بڑے شہر لاہور، صوبہ پنجاب میں بدھ کو ریکارڈ توڑ بارش ہوئی، جس سے سڑکیں ندیوں میں تبدیل ہو گئیں اور تقریباً ایک تہائی رہائشی بجلی اور پانی سے محروم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے