شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی نے پی ڈی ایم سے استعفے کی دھمکی دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی نے پی ڈی ایم سے استعفے کی دھمکی دے دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی کو اپوزیشن اتحاد میں شامل کیا گیا تو میں استعفی دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جنرل سیکریٹری شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی دوبارہ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنی تو پی ڈی ایم نیا سیکرٹری جنرل ڈھونڈ لے، اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، سینیٹ الیکشن کے معاملے پر تحفظات برقرار ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی کو شمولیت کی کوئی دعوت نہیں دی، پی ڈی ایم کے دروازے بند ہیں، اگر کسی کو پی ڈی ایم میں شامل ہونا ہے تو اعتماد بحال کرنا ہوگا، جو کاغذ پھاڑے تھے جوڑ کر پڑھیں اور وضاحت دیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

سائفر کی کاپیاں دفتر خارجہ کے حوالے کر دی گئیں

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی اور سینیٹ چیئرمین کے دفاتر نےسائفر کی کاپیاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے