اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پارٹی صدر شہباز شریف اور مریم نواز کے لئے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد و سابق وزیروزیر اعظم نواز شریف کا اہم پیغام لے کر لندن سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی رواں ہفتے یہ پیغام دونوں رہنماؤں کو پہنچا ئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے امریکا سے واپسی پر 5 روز لندن میں قیام کیا اور پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔ جہاں سے وہ غیر ملکی پرواز کے ذریعے لندن سے براستہ دبئی اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے۔
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی سینیٹ الیکشن اور پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی ایم) تحریک کی حکمت عملی کے متعلق پارٹی نائب صدر مریم نواز اور پارٹی صدر شہباز شریف کے لیے نواز شریف کا پیغام بھی لائے ہیں، وہ رواں ہفتے یہ پیغام دونوں رہنماؤں کو پہنچا ئیں گے۔