نواف المالکی

سعودی عرب کا پاکستان میں ٹیک ہاوس قائم کرنے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) سعودی عرب نے پاکستان میں ٹیک ہاوس قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ٹیک ہاوس کا پہلا دفتر لاہور میں قائم کیا جائے گا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف المالکی نے کہا ہے کہ سعود عرب اور پاکستان کے مابین مضبوط تعلقات قائم ہیں۔ پاکستان میں سعودی ٹیک ہاوس کے قیام سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

سعودی سفیر نواف المالکی کا مزید کہنا تھا کہ سعودی قیادت ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑا انقلاب لا رہی ہے۔ وژن 2030ء کے اہداف کے حصول کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں بہت کام ہو رہا ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر اس شعبے میں موجود وسیع مواقع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

اس موقع پر سعودی سفیر کی طرف سے 10 کروڑ ڈالر مالیت کے 300 سے زائد منصوبوں کا اعلان کیا گیا جن سے پاکستان اور سعودی عرب میں 1 ہزار سے زائد نوکریاں پیدا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے