سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، ایک دہشتگرد ہلاک

خیبر (پاک صحافت) تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ،ہوئی ہے جس میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا۔ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار منتظر شاہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، شہید حوالدار کا تعلق ضلع صوابی سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے