سینیٹ انتخابات میں سب سے بڑا مقابلہ گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان ہونے کی توقع

سینیٹ انتخابات میں سب سے بڑا مقابلہ گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان ہونے کی توقع

اسلام آباد (پاک صحافت) مقامی ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کا سب سے دلچسپ اور بڑا مقابلہ دارالحکومت اسلام آباد کی جنرل نشست پر ہونے کی توقع ہے  جہاں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں اور دونوں کو ہی جیت کی امید ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحاد کے پاس 181 جب کہ اپوزیشن نشستوں پر موجود جماعتوں کے پاس 160 نشستیں ہیں۔ خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد اور مسلم لیگ (ن) کی فرزانہ کوثر آمنے سامنے ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی ایک جنرل اور ایک خاتون کی نشست پر مقابلہ ہو گا جب کہ ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی پولنگ اسٹیشن بن جائے گی۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن، پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعظم عمران خان سے ووٹ مانگ لیا

جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے درمیان جوڑ پڑے گا، یوسف رضا گیلانی اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار ہیں، خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد اور مسلم لیگ (ن) کی فرزانہ کوثر آمنے سامنے ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں قومی اسمبلی کے پولنگ اسٹیشن سے زیادہ ووٹ حاصل کر نے والے امیدوار کامیاب قرار پائیں گے۔

قومی اسمبلی میں ارکان کی تعداد 341 ہے، این اے 75 پر ضمنی الیکشن دوبارہ ہونا ہے اس لیے یہ نشست ابھی خالی ہے۔قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پاس 157 سیٹیں ہیں، حکومتی اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے پاس 5 نشستیں، ایم کیو ایم کے پاس 7، جی ڈی اے کے پاس 3، عوامی مسلم لیگ کے پاس ایک، بلوچستان عوامی پارٹی کے پاس 5 اور  جمہوری وطن پارٹی کے پاس بھی ایک نشست ہے۔

2 آزاد امیدوار اسلم بھوتانی اور علی نواز شاہ حکومتی اتحاد میں شامل ہیں، یوں حکومتی اتحاد کی تعداد 181 ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن بینچز پر موجود مسلم لیگ (ن) کے پاس 83، پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس 55، ایم ایم اے کے پاس 15 اور  اے این پی کے پاس ایک نشست ہے۔ بی این پی کے 4 اور 2 آزاد امیدوار علی وزیر، محسن داوڑ بھی اپوزیشن نشستوں پر موجود ہیں، اس طرح اپوزیشن بینچز پر موجود ارکان کی تعداد 160 ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

جن عہدوں پر ن لیگ سے بات نہیں، وہاں ایم کیو ایم کو موقع ملے گا۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جن عہدوں پر ن لیگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے