سینیٹ، سلیم مانڈوی والا چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ منتخب، شبلی فراز کا اجلاس کا بائیکاٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ سیکریٹری سینیٹ کی زیرِ صدارت ہونے والے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں انہیں چیئرمین منتخب کیا گیا۔

اس حوالے سے سیکریٹری سینیٹ نے بتایا کہ ہمارے پاس چیئرمین شپ کی نامزدگی کے لیے ایک ہی درخواست آئی تھی، جس میں سینیٹر شیری رحمٰن نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو نامزد کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی سینیٹر محسن عزیز اور شبلی فراز نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔

اسی حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سینیٹ میں خزانہ کمیٹی اپوزیشن کے پاس رہی ہے، پہلی بار خزانہ کمیٹی میں ووٹنگ ہو رہی ہے، ووٹنگ کرانی ہے تو پھر تمام کمیٹیوں میں ووٹنگ کرائی جائے، اگر خزانہ کمیٹی حکومت کے پاس ہو گی تو کیا احتساب کرے گی؟ کیا پیپلز پارٹی اپوزیشن میں ہے؟ اگر پیپلز پارٹی اپوزیشن میں ہے تو ہمارے ساتھ بیٹھ جائے، یہ درمیان والا کھیل نہیں ہونا چاہیے

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے