ایف آئی اے

ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار

کراچی (پاک صحافت) کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اسٹیٹ بینکنگ سرکل نے حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔  ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جمشید ٹاؤن سے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والے 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں محمد آصف، حافظ فہیم اور عمران شامل ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک کروڑ ایرانی ریال، 8 ہزار 946 سعودی ریال اور  ایک ہزار 280 یو اے ای درہم برآمد کرلیے گئے۔  اسی طرح ان ملزمان سے عمانی ریال، کینیڈین ڈالر اور 7 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے