خواجہ آصف

سیالکوٹ میں جو ہوا وہ اسلام کی بدنامی کا باعث ہے،خواجہ آصف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے سانحہ سیالکوٹ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں جو ہوا، وہ اسلام کی بدنامی کا باعث ہے۔ خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ بغیر کسی تصدیق کے انتظامی معاملے کو مذہبی رنگ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے  سیالکوٹ واقعے میں ملوث تمام افراد کو  قانون کی گرفت میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پریانتھا کمارا کا واقعہ بہت ہی افسوس ناک ہے، یہ صرف ہمارے معاشرے پر نہیں بلکہ ملک پر بدنما داغ لگا ہے۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ  پریانتھا 12، 13 سال سے پاکستان میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا تھا۔ اس واقعے کے بعد  سر شرم سے جھکا ہوا ہے، دنیا میں ہماری ساکھ خراب ہوئی۔ سری لنکا سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں، جس نے 20 ہزار آنکھیں ہمیں عطیہ کی ہیں لیکن ہم نابینا کے نابینا ہیں، ہمیں سری لنکن قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے