رانا ثناء اللہ

پرویز الٰہی کا کیس محض تحریک انصاف سے علیحدگی کی پریس کانفرنس کرنے والا نہیں ہے، رانا ثناء

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ پرویز الٰہی کا کیس محض تحریک انصاف سے علیحدگی کی پریس کانفرنس کرنے والا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے حالیہ دور میں بہت کرپشن کی اور فرح گوگی والا کام بڑے دھڑلے سے کیا گیا۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ  پرویز الٰہی نے ٹھیکوں میں 10 فیصد کا کمیشن اور گرین لینڈ کو براؤن لینڈ کروا کے اربوں روپے بے رحم طریقے سے کمائے ، جہاز کے ذریعے مونس الٰہی نے ڈالرز بیرون ملک منتقل کردیے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے