احسن اقبال

سیاسی میدان میں ٹی ٹوئنٹی کے میچ سے جان چھڑوانا ہوگی، احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی میدان میں ٹی ٹوئنٹی کے میچ سے جان چھڑوانا ہوگی، 5 سال کی میوزیکل چیئر سے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ دس سالہ پلاننگ کرنا ہوگی۔ اُنہوں نے کہا کہ امن، استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ہو تو ملک ترقی کر لے گا۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ خطے کے تمام ملکوں میں پاکستان مسلسل پیچھے جارہا ہے؟ بھارت یا بنگلا دیش میں کون سی انوکھی پلاننگ ہو۔ان کا کہنا ہے کہ جب ملک ٹھیک ہو رہا تھا تو اسمارٹ شخص کو لایا گیا جس سے ملک بےحال ہوگیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ شہباز شریف حکومت نے 14ماہ میں معیشت ٹھیک کرنےکی کوشش کی۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان میں آبادی کی شرح 2.3 فیصد سے بڑھ کر 2.8 فیصد ہوگئی ہے۔ شوگر اور ہیپاٹائٹس اس وقت بڑی بیماریاں ہیں جن کے لیے حکومت نے فنڈز رکھے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ لوگ 2 یا 4 ہفتےمیں پاکستان کے ڈیفالٹ ہونےکی شرطیں لگا رہے تھے، اب دنیا کے ملکی معیشت کے ڈیفالٹ پر نظریات تبدیل ہو گئے ہیں۔طان کا کہنا ہے کہ جو ملک ایٹمی طاقت بن سکتا ہےوہ ہیپاٹائٹس بھی ختم کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ناصر حسین شاہ

سندھ حکومت کا متوسط طبقے کو سولر سسٹم لگانے کیلئے بلاسود قرض فراہم کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے متوسط طبقے کے لوگوں کو سولر سسٹم لگانے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے