شیخ رشید

سیاستدان فضل الرحمان کو پہلے کی طرح اس بار بھی دھوکا دے رہےہیں، شیخ رشید

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے فضل الرحمان کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ انہیں پچھلی دفعہ بھی سیاستدانوں نے دھوکا دیا، اس بار بھی مولانا کو دھوکا دیا جارہا ہے۔ شیخ رشید کہتے ہیں کہ  جس اسمبلی پر فضل الرحمان لعنت بھیجتے ہیں اس پر بلاول آج جشن منارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بس  دو پارٹیاں رہ گئی ہیں (ن) لیگ اور فضل الرحمان جب کہ  (ن) لیگ والے سمجھدار بزنس مین ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج  نے مایوس کیا ہے، ہم نے زیادہ انتظام کیا تھا لیکن ان کے بندےکم آئے ، اگر یہی صورتحال رہی تو لانگ مارچ کو بھی خوش آمدید کریں گے ۔ انہون نے پی ڈی ایم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے واضح کہا ہے یہ کوئی مسئلہ پیدا کریں تو ان کے لیے تاریخی مسئلہ پیدا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

براہموس

پاکستان کا بھارتی ایٹمی پروگرام کیخلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) بھارت کا ایٹمی پروگرام عالمی امن کیلئے خطرہ بن گیا، پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے