سوات (پاک صحافت) سوات سے بھی پاکستان تحریکِ انصاف کی ایک وکٹ گر گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سوات سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی کل پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے پر پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل و رہنما بابر اعوان نے دلچسپ ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ بابر اعوان نے مزید کہا کہ یہی کہوں گا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ ڈیپوٹیشن پر آئے تھے۔ بابر اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے اب کیبنٹ ڈویژن واپس رپورٹ کر رہے ہیں۔