حمزہ شہباز

سند یافتہ کرپٹ ترین حکومت نے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق اور سند یافتہ کرپٹ ترین حکومت نے اس وقت ملک کو داو پر لگا دیا ہے، ملکی ترقی کے لئے حکومت کا خاتمہ ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے متوسط طبقے کی کمر توڑ دی ہے۔ عوام کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔ ملکی تاریخ میں پٹرول کی قیمت 159 روپے سے زائد ہونے کا سہرا پی ٹی آئی حکومت کے سر ہے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی سند یافتہ کرپٹ ترین حکومت نے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ ہر 15 دن بعد عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا جاتا ہے۔ ملکی معیشت غیر ملکی اداروں کے پاس گروی رکھنے کے بعد عوام کو چھری تلے رکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے