دھماکا

پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایف سی پر خودکش حملہ

پشاور (پاک صحافت) پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 6 میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے خود کش دھماکے کی تصدیق کی ہے جو فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کے قریب ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں دو گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 7 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا ٹارگٹ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے، زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ بینک

پاکستان کے ورلڈ بینک سے مذاکرات شروع، 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے ورلڈ بینک سے مذاکرات شروع ہو گئے، جس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے