ندیم افضل چن

سندھ فتح کرنے کے خواہشمند کی نشستیں پیپلزپارٹی نے لے لیں۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ سندھ فتح کرنے کے خواہشمند کی نشستیں پی پی پی نے لے لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ندیم افضل چن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب اور سندھ سے دونوں نشستیں جیت کر پی پی پی مخالف بیانیے کو ابدی نیند سلادیا ہے۔

عمران خان کے دور میں وزیراعظم کے ترجمان رہنے والے ندیم افضل چن نے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ یہ کامیابی جئے بھٹو کے ہمیشہ سے دلوں میں دھڑکتے نعرے کی گونج بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو فتح کرنے کے خواہشمند عمران خان اپنی مزید دو سیٹیں گنوا بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے