سعید غنی

سعید غنی کیجانب سے نیب چیئرمین کے متعلق سنسنی خیز انکشاف

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا نیب چیئرمین کے متعلق سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہے وہ جلد مستعفی ہوجائیں گے کیونکہ ایک بار جو نیب چیئرمین بن جائے وہ دوبارہ نہیں بن سکتا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب خود استعفیٰ دے دیں گے، نیب آرڈیننس سارے کا سارا خطرناک ہے۔ چیئرمین نیب میں وہ کونسی خوبی ہے جو دوسرے آدمی میں نہیں ہے۔ ایک مرتبہ جو نیب کا چیئرمین بن جائے گا وہ دوبارہ چیئرمین نہیں بن سکتا ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخاب میں آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے محمد جمیل پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ محمد جمیل اپنے دوستوں کے ساتھ شامل ہوئے ہیں۔ پورے کراچی میں اپنا ووٹ بینک بڑھا رہے ہیں اسی لیے پی ٹی آئی کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کو زیادہ ووٹ ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے